24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی ٹیم واپس روانہ

Published On 06 April,2022 04:42 pm

لاہور:(دنیا نیوز) 24 سال بعد پاکستان کا کامیاب دورہ کرنے والی آسٹریلوی ٹیم وطن واپس روانہ ہو گئی۔

پاکستان میں تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور واحد ٹی 20 میچ کھیلنے کے بعد آسٹریلوی کھلاڑیوں نے اپنے وطن واپسی کی اڑان بھر لی، چوبیس سال بعد کے کامیاب ٹور مکمل ہونے پر سب خوش دکھائی دیئے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے اپنے خصوصی بیان میں مہمان ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پندرہ روزہ ٹیسٹ میچز کا آخری گھنٹے میں فیصلہ ہونا اور ون ڈے میچز کا ہائی اسکورنگ ہونا اور آخر میں واحد ٹی 20 مقابلے میں کھلاڑیوں نے زبردست ایکشن دکھائے، کرکٹ دیوانوں کے دل موہ لیے۔
 

Advertisement