تازہ ترین
  • بریکنگ :- امن وامان کی خراب صورتحال،وفاقی حکومت نے 16رکنی جرگہ تشکیل دےدیا
  • بریکنگ :- جرگہ سوات ،میران شاہ اورمیرعلی میں فریقین سے بات چیت کرےگا
  • بریکنگ :- جرگہ میں خیبرپختونخواکی تمام سیاسی جماعتوں کونمائندگی حاصل ہوگی
  • بریکنگ :- وزیراعظم نے پارلیمانی پارٹیوں کےرہنماؤں پرمشتمل جرگہ کی منظوری دےدی
  • بریکنگ :- اسلام آباد: جرگہ کا پہلا اجلاس کل بنوں میں ہوگا
  • بریکنگ :- وزیر دفاع نےتمام پارلیمانی رہنماؤں کو باضابطہ خط لکھ دیا
  • بریکنگ :- وزیراعظم کی اپوزیشن لیڈرخیبرپختونخوااسمبلی اکرم درانی سے مشاورت
  • بریکنگ :- جرگہ میران شاہ،میرعلی ،سابق فاٹاکےاضلاع میں مظاہرین کےنمائندگان سےبات چیت کرےگا

امید ہے کوئی میرا تیز ترین گیند کا ریکارڈ توڑ دے گا: شعیب اختر

Published On 08 May,2022 06:57 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ مجھے امید ہے کہ میری تیز ترین گیند کا کوئی میرا ریکارڈ توڑ دے گا اور جب ایسا ہوگا تو میں ذاتی طور پر اس کھلاڑی کو مبارکباد دوں گا۔

یاد رہے کہ راولپنڈی ایکسپریس نے 22 فروری 2003 کو کیپ ٹاؤن میں انگلینڈ کے خلاف 161.3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بین الاقوامی کرکٹ میں تیز ترین گیند بازی کروا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

شعیب اختر نے 1997 میں اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا، نے 46 ٹیسٹ میں 178، 163 ون ڈے میچز میں 247 جبکہ 15 ٹی20 میچوں میں 19 وکٹیں اپنے نام کیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق سپیڈ کی جانب سے باؤلنگ ریکارڈ توڑنے پر تبصرہ ایسے وقت میں آیا ہے جب مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے بھارتی سپیڈ اسٹار عمران ملک نے آئی پی ایل کے رواں سیزن میں اپنی دھاک بٹھادی ہے۔

عمران ملک انڈین پریمئیر لیگ میں سن رائزرز حیدرآباد کی نمائندگی کررہے ہیں جبکہ انہوں نے 157 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے باؤلنگ کا کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس کارنامے سے قبل مجھے بتہ تھا کہ میرے دونوں گھٹنے زخمی ہیں لیکن اس کے باجود میں خطرہ مول لیا اور ریکارڈ توڑا، شعیب کے تیز ترین ڈلیوری کے ریکارڈ کو تقریبا 20 سال مکمل ہوچکے ہیں۔