سیاسی صورتحال، ویسٹ انڈیز ٹیم کے دورہ پاکستان پر بیک اپ پلان پر کام شروع

سیاسی صورتحال، ویسٹ انڈیز ٹیم کے دورہ پاکستان پر بیک اپ پلان پر کام شروع

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے جون میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے، تین ون ڈے میچزراولپنڈی میں شیڈول ہیں، ملک میں سیاسی گہماگہمی کے باعث پی سی بی نے وینیو کی تبدیلی کے لیے ان ہاوس مشاورت کا آغاز کر دیا۔

حکومت سے بھی اس حوالے سے رائے لی جائے گی، ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کا سیریز سے قبل کوئی وفد انتطامات کا جائزہ لینے پاکستان نہیں آئے گا ،لہذا پی سی بی حکومت کے مشورہ سے ازخود فیصلہ کرے گا۔