تازہ ترین
  • بریکنگ :- کراچی میں بارشوں کاسلسلہ 24گھنٹےتک جاری رہنےکاامکان
  • بریکنگ :- کراچی:اب تک سب سےزیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 60ملی میٹرریکارڈ
  • بریکنگ :- کراچی: ایئر پورٹ 13،یونیورسٹی روڈ پر 40 ملی میٹر بارش
  • بریکنگ :- کراچی کادرجہ حرارت 26 سینٹی گریڈ ہے ،محکمہ موسمیات
  • بریکنگ :- کراچی: میمن گوٹھ کے مقام پرملیرندی بپھرگئی
  • بریکنگ :- کراچی: پانی کاریلہ داخل ہونےسے شاہراہ زیرآب
  • بریکنگ :- کراچی: ملیر ملوک ہوٹل سےمیمن گوٹھ جانیوالی ٹریفک معطل

سابق پاکستانی کرکٹر منصور اختر فکسنگ الزامات سے کلیئر

Published On 10 May,2022 08:49 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سابق پاکستانی کرکٹر منصور اختر کو فکسنگ الزامات سے کلیئر کردیا۔اکتوبر دوہزار انیس میں گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ میں پاکستانی کرکٹر عمر اکمل کی جانب سے منصور اختر پر فکسنگ کے لیے اپروچ کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سینئر منیجر سٹیو رچرڈسن کی جانب سے منصور اختر کو لکھے گئے خط میں واضح کیاگیاکہ ان پر فکسنگ کا کوئی چارج نہیں لگایا جارہا۔ الزامات کے حوالے سے جاری تفتیش کو ختم کردیاگیاتاہم اگر مستقبل میں اس حوالے سے کوئی نئے شواہد سامنے آئے تو دوبارہ اس کیس کو کھولا جاسکتاہے۔

امریکہ میں مقیم منصور اختر اس ٹیم کے ساتھ منسلک تھے جس کی طرف سے عمر اکمل نے حصہ لیا تھا، عمر اکمل نے پی سی بی اور آئی سی سی کو آگاہ کیا تھا کہ منصور اختر کی جانب سے انہیں میچز کے دوران فکسنگ پر اکسایا گیا تھا۔