آسٹریلیا کو چوتھے ون ڈے میں شکست، سری لنکا کی فیصلہ کن برتری

Published On 21 June,2022 10:51 pm

کولمبو:(دنیا نیوز) سری لنکا نے آسٹریلیا کو چوتھے ون ڈے میچ مین شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں کھیلے گئے چوتھے ون ڈے میچ میں میزبان ٹیم کی جانب سے دیا گیا 259 رنز ہدف کے تعاقب میں کینگروز 254 سکور پر پویلین لوٹ گئے، آخری اوور میں 19 رنز درکار تھے تاہم آخری گیند پر تمام کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔

5 ون ڈے میچز کی سیریز میں سری لنکا کو 1-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے جبکہ میزبان نے کینگروز کے خلاف فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی ہے۔
 

Advertisement