لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ سری لنکا کے لیے 18 رکنی قومی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کردیا ہے، زاہد محمود، ساجد خان کو ڈراپ کر دیا گیا جبکہ یاسر شاہ اور سلمان علی آغا کی واپسی ہوئی ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آئندہ ماہ کھیلے جانے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان نے سکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ سکواڈ میں سب سے اہم بات یاسر شاہ کی دوبارہ قومی ٹیم میں واپسی ہے جو انجری کے سبب ایک عرصے سے پاکستان ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکے تھے۔
لیگ سپنر کو آسٹریلیا کے خلاف میچز میں ریزرو کھلاڑیوں میں رکھا گیا تھا لیکن اس انہیں میچ کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا تھا۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 22, 2022
Read more: https://t.co/BcCubWljmD#SLvPAK #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/XnVn0JdG9X
انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سکواڈ سے باہر ہونے والے محمد نواز بھی دوبارہ قومی ٹیسٹ سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے جبکہ سلمان علی کی بھی سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔
چیف سلیکٹرز نے اعلان کردہ اسکواڈ میں 3 اسپنرز، 4 مڈل آرڈر بلے بازوں، 3 آل راؤنڈرز، 2 وکٹ کیپرز، 2 سپنرز اور 4 فاسٹ باؤلرز کو شامل کیا ہے۔
سکواڈ میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان محمد رضوان، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فواد عالم، سرفراز احمد، سلمان علی آغاز، سعود شکیل، شان مسعود، حارث رؤف، حسن علی، امام الحق، محمد نواز، نسیم شاہ، فہیم اشرف، نعمان علی، شاہین شاہ آفریدی اور یاسر شاہ بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔
آسٹریلیا کے خلاف سیریز کا حصہ رہنے والے زاہد محمود اور ساجد خان کو سکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے مابین آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں دو میچز گال اور کولمبو میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 16 سے 20 جولائی تک گال جبکہ دوسرا 24 سے 28 جولائی تک کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
سیریز کے لیے قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آغاز 26 جون سے راولپنڈی میں ہوگا جبکہ اسکواڈ 6 جولائی کو سری لنکا روانہ ہوگا۔