ٹی 20 اور ٹی 10 کے بعد کرکٹ کا نیا فارمیٹ ٹی 6 متعارف

Published On 22 June,2022 07:40 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) ٹی 20 اور ٹی 10 کے بعد کرکٹ کی دنیا میں ایک اور فارمیٹ کا اضافہ کردیا گیا ہے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے ٹی 6 متعارف کروادیا گیا ہے جس کے دلچسپ قوانین بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔

اس حوالے سے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا کہ دس اوورز فی اننگز کے اس نئے فارمیٹ سے کھیل میں تیزی آئے گی جبکہ اس فارمیٹ کے اصول کے مطابق 60 گیندیں فی اننگز کے میچ میں چھٹی وکٹ گرنے پر اننگز کا خاتمہ ہوجائے گا۔

اس فارمیٹ کے قوانین کے مطابق پہلی 30 گیندیں ایک اینڈ سے پھینکی جائیں گی اور پھر باقی 30 گیندیں دوسرے اینڈ سے پھینکی جائیں گی، اگر مقررہ وقت میں 54 گیندیں نہیں کرائی گئیں تو آخری 6 گیندوں کے لیے ایک فیلڈر کم ہو جائے گا۔

قوانین کے مطاق شائقین  مسٹری فری ہٹ  کو ووٹ دیں گے، اس گیند پر بلے باز آؤٹ نہیں ہوں گے، 10 میں سے 2 اوور پاور پلے ہوں گے، تیسرا پاور پلے اوور پہلی بارہ گیندوں پر دو چھکے لگا کر لیا جا سکتا ہے۔

ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کے مطابق کیریبینز میں اس فارمیٹ کا پہلا ایڈیشن 24 سے 28 اگست تک ہوگا جس میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی، ایونٹ میں دنیا بھر کے کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔
 

Advertisement