ٹی 20 رینکنگ: پاکستانی بلے بازوں کی حکمرانی برقرار

Published On 22 June,2022 08:16 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹی 20 رینکنگ میں پاکستانی بلے بازوں کی حکمرانی برقرار ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹی 20 کی تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم 818 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ محمد رضوان 794 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں، جنوبی افریقی بلے باز ایڈن مارکرم، انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان اور آسٹریلیا کے ایرون فنچ بالترتیب تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

باؤلرز کی ٹی 20 رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی ٹاپ ٹین میں جگہ نہ بناسکا، جوش ہیزل ووڈ پہلے، عادل رشید دوسرے، راشد خان تیسرے، تبریز شمسی چوتھے اور ایڈم زمپا پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
 

Advertisement