تازہ ترین
  • بریکنگ :- شاندانہ گلزارخان،روحیلہ حامد،مہوش علی نےکاغذات نامزدگی جمع کرائے
  • بریکنگ :- تمام 9 حلقوں میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانےکاعمل مکمل
  • بریکنگ :- الیکشن کمیشن شیڈول کےمطابق 9حلقوں میں انتخاب 25 ستمبرکوہوگا
  • بریکنگ :- عمران خان کےقومی اسمبلی کے 9 حلقوں سےکاغذات نامزدگی جمع
  • بریکنگ :- عمران خان بیک وقت مردان،چارسدہ،پشاور،کرم،فیصل آبادسےالیکشن لڑیں گے
  • بریکنگ :- عمران خان ننکانہ، ملیر، کورنگی اورکراچی ساؤتھ سے بھی انتخاب لڑیں گے
  • بریکنگ :- این اے 22، 24، 31اوراین اے 45 سےعمران خان کےکاغذات نامزدگی جمع
  • بریکنگ :- این اے 108، 118، 237، این اے 239 اور 246 سے بھی کاغذات جمع
  • بریکنگ :- خیبرپختونخوامیں خواتین کی مخصوص نشست کیلئےبھی کاغذات جمع

لیجنڈز لیگ کا 17 ستمبر سے بھارت میں آغاز، مصباح سمیت 53 کھلاڑی حصہ لینگے

Published On 05 August,2022 07:51 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) لیجنڈز کرکٹ لیگ کا دوسرا ایڈیشن آئندہ ماہ 17 ستمبر سے بھارت میں شروع ہوگا، سابق سٹار کرکٹرز سارو گنگولی، مصباح الحق، مرلی دھرن، آئن مورگن سمیت 53 کھلاڑی لیگ کا حصہ ہوں گے۔

سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی 7 سال بعد کرکٹ کے میدان میں واپسی کریں گے، لیجنڈز کرکٹ لیگ کے منتظمین نے اب تک آئن مورگن، وریندر سہواگ، مرلی دھرن، مصباح الحق، جونٹی روڈز، مچل جانسن، بریٹ لی، شین واٹسن، روز ٹیلر اور ڈیل سٹین سمیت 53 کھلاڑی کی تصدیق کی ہے۔

ٹورنامنٹ 17 ستمبر سے 8 اکتوبر تک بھارت کے پانچ شہریوں میں کھیلا جائے گا جن میں کولکتہ، لکھنئو، دہلی، جودھپور شامل ہیں جبکہ پانچواں وینیو کٹک اور راجکوٹ میں سے کوئی ایک ہوگا۔

پاکستانی کھلاڑیوں کی دستیابی حکومت کی منظوری سے مشروط ہوگی، لیجنڈز لیگ کا پہلا ایڈیشن رواں سال جنوری میں مسقط میں کھیلا گیا تھا جس میں تین ٹیموں انڈین مہاراجاز، ورلڈ جائنٹس اور ایشیا لائنز نے سات میچوں میں حصہ لیا۔ محمد کیف نے انڈیا مہاراجاز، ڈیرن سیمی ورلڈ جائنٹس اور مصباح الحق نے ایشیا لائنز کی قیادت کی۔

جائنٹس نے ایشیا لائنز کو فائنل میں 25 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔