17 سال بعد انگلینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان کافی خاص موقع ہے: فل سالٹ

Published On 17 September,2022 12:57 pm

لاہور: (دنیا نیوز) انگلش کرکٹر فل سالٹ نے کہا ہے کہ سترہ سال بعد انگلینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان کافی خاص موقع ہے، ہر کھلاڑی کو اس دورے کی اہمیت کا اندازہ ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انگلش بلے باز نے کہا کہ پی ایس ایل کھیلنے کا تجربہ ہمارے لئے کافی فائدہ مند ثابت ہوگا، اس تجربے سے ہمیں یہ سمجھنے میں آسانی رہے گی کہ پچ کیسی ہوگی، بولرز کی حکمت عملی کیا ہو سکتی ہے۔

فل سالٹ نے مزید کہا ہے کہ ہم فل ہاؤس کراؤڈ کے سامنے کھیلنے کیلئے پر امید اور پرجوش ہیں، مجھے اس دورے کیلئے ٹیم کا حصہ بننے پر فخر ہے، پاکستان ایک اچھی ٹیم ہے، ہمیں جیت کیلئے بہت اچھا کھیلنا ہوگا۔
 

Advertisement