پاک، انگلینڈ ٹی ٹونٹی سیریز، آخری میچ کے تمام ٹکٹس فروخت

Published On 17 September,2022 04:24 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے شہر قائد میں شیڈول آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہو گئے۔

چوتھا اور آخری میچ اتوار 25 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ چھٹی کے دن کی وجہ سے تمام انکلوژر کے ٹکٹس فروخت ہوچکے۔ اتوار کے میچ کے 250 سے 1500روپے والے تمام ٹکٹس نایاب ہوگئے۔

کراچی کے چاروں میچز میں وی آئی پی انکلوژر کے تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں۔ 20ستمبرکو میچ کیلئے چند انکلوژر کے ٹکٹس فروخت کیلئے دستیاب ہیں۔

قائد انکلوژر، عمران خان اور ماجد خان انکلوژر کےٹکٹس بھی فروخت ہو چکے۔
 

 
Advertisement