پاک انگلینڈ پہلے ٹی 20 سے 1 کروڑ سے زائد گیٹ منی اکٹھی ہوئی: رمیز راجہ

پاک انگلینڈ پہلے ٹی 20 سے 1 کروڑ سے زائد  گیٹ منی اکٹھی ہوئی: رمیز راجہ

پی سی بی چیئرمین کا کہنا تھا کہ کرکٹ نے ایک مرتبہ پھر پوری قوم کو متحد کرنے میں مدد کی، اس عظیم مقصد میں حصہ ڈالنے پر تمام شائقینِ کرکٹ کے مشکور ہیں، پی سی بی تمام سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین کا کہنا تھا کہ کراچی کے تماشائیوں نے مون سون کی بارشوں سے آنے والے سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لئے اپنا حصہ ڈالا، پہلے ٹی 20 میچ کے ذریعے فنڈز میں ایک چھوٹا حصہ ڈالنا پی سی بی کے لیے اعزاز ہے، یہ حصہ سیلاب متاثرین کی بحالی میں کام آئے گا، ضرورت کے اس وقت میں عوام کا متحد ہونا قابل ستائش ہے۔