لاہور:(ویب ڈیسک) آسٹریلیا کو ٹی 20 سیریز میں شکست دینے کے بعد بھارت نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا جبکہ پاکستان چوتھی پوزیشن پر پہنچ گیا۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ کے مطابق بھارت 268 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، انگلینڈ 261 کے ساتھ دوسرے، جنوبی افریقا 258 کے ساتھ تیسرے، پاکستان 258 کے ساتھ چوتھے، نیوزی لینڈ 252 کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔
اس فہرست میں آسٹریلیا 250 کے ساتھ چھٹے، ویسٹ انڈیز 241 کے ساتھ ساتویں، سری لنکا 237 کے ساتھ آٹھویں، بنگلا دیش 224 کے ساتھ نویں اور افغانستان 219 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر موجود ہیں۔