لاہور:(ویب ڈیسک) پانچویں ٹی 20 میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 6 رنز سے شکست دے دی۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پانچویں ٹی 20 میچ میں معین علی نے ٹاس جیت کر بابر اعظم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
انگلینڈ اننگز
— England Cricket (@englandcricket) September 28, 2022
مہمان ٹیم کی جانب سے فل سالٹ اور الیکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا، تاہم الیکس ہیلز 1 رن بنا کر محمد نواز کی گیند پر شاداب خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، فل سالٹ نے 3 رنز بنائے اور حارث رؤف کا شکار بنے۔
انگلینڈ کے تیسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر بین ڈکٹ تھے جو کہ محمد وسیم جونیئر کی گیند پر شان مسعود کو کیچ دے بیٹھے، ہیری بروک نے 4 رنز بنائے اور شاداب خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔
ڈیوڈ ملان نے 6 چوکوں کی مدد سے 35 گیندوں پر 36 رنز بنائے اورافتخار احمد کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، سیم کرن نے 17 رنز بنائے اور ڈبییو کرنے والے عامر جمال کی گیند پر محمد وسیم جونیئر کو کیچ دے بیٹھے ، کرس ووکس نے 10 رنز بنائے اور حارث رؤف کی گیند پر افتخار احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
نوجوان فاسٹ باؤلر عامر جمال کو آخری اوور دیا گیا تو انہوں نے پہلی دو گیندیں ڈاٹ کروائیں جبکہ تیسری گیند پر چھکا لگا، تاہم انہوں نے شاندار واپسی کرتے ہوئے پاکستان کو 6 رنز سے فتحیاب کروایا۔
اس طرح انگلینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر139 رنز بنائے، کپتان معین علی 37 گیندوں پر 51 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 2، محمد نواز، محمد وسیم، شاداب خان، افتخار احمد اور عامر جمال نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔
پاکستان اننگز
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 28, 2022
قومی ٹیم کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا، انگلینڈ نے کرس ووکس نے پہلا اوور کروایا جس میں انہوں نے 7 رنز دیئے۔
بابر اعظم 1 چوکے کی مدد سے 12 گیندوں پر 9 رنز بناکر مارک ووڈ کی گیند پر باؤنڈری لائن پر بین ڈکٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، شان مسعود 7 رنز بناکر ڈیوڈ ویلے کی گیند پر مارک ووڈ کو کیچ دے بیٹھے، حیدر علی ایک مرتبہ پھر ناکام رہے اور صرف 4 رنز بناکر مارک ووڈ کا شکار بنے۔
افتخار احمد 1 چوکے کی مدد سے 14 گیندوں پر 15 رنز بناکر ڈیوڈ ویلے کی گیند پر ڈیوڈ ملان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، آصف علی نے صرف 5 رنز بنائے اور مارک ووڈ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے جبکہ محمد نواز صفر پر رن آؤٹ ہوگئے۔
نائب کپتان شاداب خان نے اپنی پہلی ہی گیند پر چھکا مارا ، تاہم دو سکور لینے کی کوشش میں وہ 7 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے، عامر جمال ایک چوکے کی مدد سے 7 گیندوں پر 10 رنز بنائے اور سیم کرن کی گیند پر وکٹ کیپر فل سالٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
محمد رضوان نے ایک مرتبہ پھر شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 46 گیندوں پر 63 رنز کی اننگز کھیلی اور سیم کرن کی گیند پر عادل رشید کو کیچ دے بیٹھے، حارث رؤف 8 رنز بناکر کرس ووکس کا شکار بنے۔
اس طرح پاکستان نے 19 اوورز میں 145 رنز بنائے اور پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی، انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ نے 3، سیم کرن اور ڈیوڈ ویلے نے 2،2 جبکہ کرس ووکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔
مین آف دی میچ
محمد رضوان کی 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 46 گیندوں پر 63 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
انگلینڈ پلیئنگ الیون
— England Cricket (@englandcricket) September 28, 2022
انگلش کپتان معین علی کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئیں۔
پلیئنگ الیون میں کپتان معین علی، فل سالٹ، الیکس ہیلز، ڈیوڈ ملان، ہیری بروک، سیم کرن، کرس ووکس، ڈیوڈ ویلے، عادل رشید اور مارک ووڈ شامل تھے۔
پاکستان پلیئنگ الیون
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 28, 2022
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پلیئنگ الیون میں 3 تبدیلیاں کی گئیں۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، شان مسعود، حیدر علی، افتخار احمد، آصف علی، نائب کپتان شاداب خان، محمد نواز، عامر جمال، محمد وسیم جونیئر اور حارث رؤف شامل تھے۔
عامر جمال کا ڈیبیو
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 28, 2022
پاکستان کی جانب سے آل راؤنڈر عامر جمال کو نائب کپتان کی جانب سے ڈیبیو کیپ دی گئی، عامر جمال قومی ٹیم کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے 98 کھلاڑی بن گئے ہیں۔
خیال رہے کہ 7 میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 3 میچوں کی برتری حاصل ہے جبکہ چھٹا میچ جمعہ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہی کھیلا جائے گا۔