لاہور: ( ویب ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی 30 فیصد انگریزی کے جواب نے سب کو ہنسنے پر مجبور کر دیا۔
پریس کانفرنس کے دوران نسیم شاہ سے غیر ملکی صحافی نے جیمز اینڈریسن کے بارے میں انگریزی میں سوال کیا تو نسیم شاہ کے جواب نے وہاں پر موجود تمام لوگوں کو قہقہے لگانے کا موقع دے دیا۔
غیر ملکی صحافی نے جب سوال انگریزی میں کیا تو پاکستانی فاسٹ باؤلر نے معصومانہ انداز میں کہا کہ بھائی مجھے صرف 30 فیصد انگریزی آتی تھی اور اب میری انگریزی ختم ہوگئی ، جس پر زور دار قہقہہ لگا، بعد میں نسیم شاہ نے صحافی کے سوال کا جواب بھی دیا۔
خیال رہے کہ انگلش کرکٹ ٹیم پاکستانی سرزمین پر 17 سال بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے اسلام آباد پہنچی ہے۔
انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان تین میچز کی سیریز یکم دسمبر سے شروع ہوگی۔