پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے انگلش ٹیم کا اعلان

پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے انگلش ٹیم کا اعلان

انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان کے خلاف راولپنڈی کے پہلے ٹیسٹ میں لیام لونگ اسٹون ڈیبیو کریں گے جبکہ بین ڈکٹ کی 6 برس بعد پلیئنگ الیون میں واپسی ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ کیلئے انگلینڈ کی ٹیم میں کپتان بین اسٹوکس، زیک کرالی، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، بین فوکس، جیک لیچ، اولی رابنسن اور جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔