راولپنڈی ٹیسٹ میچ دیکھنے جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ بھی سٹیڈیم پہنچے

راولپنڈی ٹیسٹ میچ دیکھنے جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ بھی سٹیڈیم پہنچے

سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی سٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے میچ کے چوتھے روز کا کھیل دیکھا۔ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھیل کی بھی تعریف کی۔

واضح رہے جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ حال ہی میں آرمی چیف کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے تھے اور انہوں نے فوج کی کمان جنرل عاصم منیر کے سپرد کی تھی۔ ریٹائرمنٹ کے بعد یہ پہلا موقع ہے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کرکٹ میچ سٹیڈیم میں دیکھنے پہنچے ہیں۔ اس سے قبل انہوں 2019 میں بطور آرمی چیف میچ سٹیڈم میں دیکھا تھا۔