جو روٹ اور بین سٹوکس کو آؤٹ کرنے کا خواب پورا ہوگیا:ابرار احمد

Published On 09 December,2022 06:45 pm

ملتان: (دنیا نیوز) قومی لیگ سپنر بولر ابرار احمد نے کہا کہ انگلش بلے باز جو روٹ اور کپتان بین سٹوکس کو آؤٹ کرنے کا خواب پورا ہو گیا۔

ابرار احمد نے کہا کہ  بین اسٹوکس کی وکٹ شاندار تھی، انگلینڈ کے خلاف زبردست پرفارمنس پر بہت خوشی ہوئی، دوسری اننگز میں بھی اچھی بولنگ کا عزم ہے۔

قومی بولر ابرار احمد نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو پر کھیلتے ہوئے لنچ سے قبل 5 وکٹیں لیکر 13ویں پاکستانی بولر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

لیگ سپینر انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو میچ میں 7 وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے پاکستانی بولر بھی بن گئے ہیں۔

ابرار نے 22 اوورز میں زیک کرولی کو 19، بین ڈکٹ 63، اولی پوپ 60، جو روٹ 8، ہیری بروک 9 کپتان بین اسٹوکس 30، ول جیکس کو 31 رنزپرآؤٹ کیا۔
 

Advertisement