راولپنڈی ( ویب ڈیسک) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے راولپنڈی سٹیڈیم کی پچ کو عالمی معیار کے اصولوں کے منافی قرار دے دیا۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی سٹیڈیم کی پچ کے دو ڈی میرٹ پوائنٹس ہو گئے ہیں،ڈی میرٹ پوائنٹس پانچ برس تک برقرار رہیں گے اور مزید ڈی میرٹ پوائنٹس پر پنڈی وینیو کی میزبانی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
آئی سی سی کے مطابق 5 ڈی میرٹ پوائنٹس پروینیو کو 12 ماہ کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کے لیے معطل کردیا جائے گا۔ آئی سی سی میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پنڈی وینیو کی پچ کا فیصلہ سنایا جب کہ پنڈی اسٹیڈیم کی پچ کو مسلسل دوسری بار اوسط سےکم درجےکی قرار دیا گیا ہے۔
یاد رہے راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پہلے دن 500 سے زیادہ رنز بنائے تھے جب کہ اس ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دی تھی۔