تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ، انگلینڈ اور پاکستان کی ٹیمیں کراچی پہنچ گئیں

Published On 14 December,2022 05:03 pm

کراچی:(دنیا نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کے لئے کراچی پہنچ گئیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 17 دسمبر سے کراچی میں شروع ہوگا۔ دونوں ملکوں کی ٹیمیں ملتان سے کراچی پہنچ گئی ہیں۔

ٹیسٹ میچ کے دوران سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ میچ کے دوران کئی سڑکوں پر ٹریفک معطل رہے گی۔ عوام کو پریشانی سے بچانے کے لئے ٹریفک پلان بھی جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ پہلے ہی پاکستان کو دو ٹسیٹ میچز میں شکست دیکر سیریز اپنے نام کرچکا ہے،قومی ٹیم اب کلین سوئپ سے بچنے کے لئے جدوجہد کرے گی۔
 

Advertisement