عوام بہت پیار کرتے، کچھ بھی خریدنے جاؤں دکاندار پیسے نہیں لیتے، محمد رضوان

عوام بہت پیار کرتے، کچھ بھی خریدنے جاؤں دکاندار پیسے نہیں لیتے، محمد رضوان

غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں محمد رضوان نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے میرے ٹی 20 کیرئیر میں بہت تبدیلی آئی، جب ورلڈ کپ میں بھارت سے میچ جیتا تو ملک بھر سے بہت پیار ملا۔

اپنے ماضی کے بارے میں قومی بلے باز کا کہنا تھا کہ مجھے پشاور میں کرکٹ کھیلنا آج بھی مشکل لگتا ہے کیوں کہ وہاں والدین اپنے بچوں کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں دیتے۔

وکٹ کیپر بلے باز نے کہا کہ کرکٹ سے نام بن رہا ہے ، لوگ بچوں کو اب اکیڈمی بھیجنا شروع ہو گئے ہیں ، میں نے کھیل کی ابتداء ٹیپ بال سے کی تھی۔

کپتان بابر اعظم سے دوستی سے متعلق رضوان کا کہا تھا کہ کپتان سے اچھی دوستی اور تعلق ہیں۔