جیمز اینڈرسن کراچی ٹیسٹ کا حصہ نہیں ہوں گے، انگلش کپتان

Published On 16 December,2022 05:57 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ کراچی ٹیسٹ میں فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن پلئینگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے بین اسٹوکس نے اعتراف کیا کہ ملتان ٹیسٹ میں 11 وکٹیں پانے والے اسپنر ابرار احمد کو ہم نے بہتر انداز میں پک نہیں کیا،ابرار احمد نے بہترین کنٹرول کے ساتھ بولنگ کی تھی، سیریز میں کامیابی سمیٹ چکے ہیں۔

انگلش کپتان نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ کراچی ٹیسٹ میں کامیابی سیمٹ کر پاکستان میں پہلی بار گرین شرٹس کو کلین سوئپ کرنا چاہتے ہیں۔ہمیشہ انگلینڈ کا کپتان نہیں رہوں گا، ہم اپنے گیم کو انجواٸے کرتے ہی اور جارحانہ کرکٹ کھیلتے ہیں اور اس کی ہی پریکٹس کرتے ہیں۔
 

Advertisement