پاکستانی لوگ کرکٹ اور کرکٹرز سے بہت پیار کرتے ہیں، مارٹن گپٹل

Published On 10 February,2023 11:38 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پی ایس ایل 8 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بننے والے کیوی کرکٹر مارٹن گپٹل نے کہا ہے کہ پاکستان میں لوگ کرکٹ اور کرکٹرز سے بہت پیار کرتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مارٹن گپٹل نے کہا کہ ایک نئی ٹیم کا حصہ بننے پر خوشی ہے، اس بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں نئے لوگوں کے ساتھ کام کر رہا ہوں، یہاں اچھے فاسٹ باؤلرز اور سپنرز ہیں، نسیم شاہ، حسنین یہ سب اچھے باؤلر ہیں۔

مارٹن گپٹل کا مزید کہنا تھا کہ اس سے پہلے کبھی پاکستان میں نہیں کھیلا، اس لیگ کیلئے پرجوش ہوں، امید ہے یہ ٹورنامنٹ اچھا ہوگا۔

Advertisement