کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ٹرافی جتوانا میرا ہدف ہے : محمد حسنین

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ٹرافی جتوانا میرا ہدف ہے : محمد حسنین

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کے لیے گلیڈی ایٹرز کی تیاریاں اچھی ہیں، کافی محنت کی ہے اورجو تیاریاں کی ہیں اب ان کو استعمال کرنے کا وقت آگیا ہے، میری باؤلنگ میں کافی بہتری آئی ہے، دن بدن بہتر ہو رہا ہوں، ایونٹ میں سب بیٹرز کو آؤٹ کرنا میرا ٹارگٹ ہے ۔

محمد حسنین نے کہا کہ نوجوان باؤلرز کو اپنا 100 فیصد دینے کا مشورہ دوں گا، میں لائن میں لگا تھا، پی ایس ایل میں موقع ملا تو پرفارمنس دے کر توجہ حاصل کر لی ، قومی لیگ سب کےلیے اچھا موقع ہے۔