اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سکیورٹی کیلئے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق فوج اور رینجرز تعیناتی کی منظوری وزارت داخلہ کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے وفاقی کابینہ سے لی گئی۔
پی ایس ایل کے سنسنی خیز مقابلے آج سے شروع ہو رہے ہیں، افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز ٹکرائیں گے، میچ شام ساڑھے 7 بجے ملتان سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
پورے پاکستان کی نظریں ملتان پر جم گئی ہیں، 6 ٹیمیں چمچماتی ٹرافی کے لیے جان لڑائیں گی ،لاہور قلندرز اپنے اعزاز کا بھرپور دفاع کریں گے، آج ہونے والی افتتاحی تقریب میں موسیقی کا تڑکہ بھی لگے گا۔