بنگلادیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن پشاور زلمی میں شامل

Published On 13 February,2023 11:15 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پشاور زلمی نے شکیب الحسن کو ریزرو سپلیمنٹری پک استعمال کرتے ہوئے اپنی ٹیم میں شامل کیا۔

بنگلا دیش کے سٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن ایچ بی ایل پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کے لیے پشاور زلمی کے سکواڈ میں شامل ہو گئے، ، شکیب الحسن 26 فروری تک پشاور زلمی کو دستیاب ہوں گے۔

پشاور زلمی نے شکیب الحسن کو ریزرو سپلیمنٹری پک استعمال کرتے ہوئے اپنی ٹیم میں شامل کیا، شکیب الحسن کل کراچی کنگز کے خلاف میچ میں سلیکشن کے لیے پشاور زلمی کو دستیاب ہوں گے۔

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے احسان علی کے انجرڈ ہونے کے باعث تجربہ کار کھلاڑی اور محمد حفیظ کو اپنی ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔
 

Advertisement