سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا بھی پی ایس ایل کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا بھی پی ایس ایل کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے لکھا کہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو دنیا کی دوسری بڑی لیگ سمجھتا ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ جنوبی افریقہ کی پریمئیر لیگ بہت اچھی رہی، جہاں ہمیں دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے تاہم آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ اور ویسٹ انڈیز کی کیریبین پریمئیر لیگ ابھی بہت پیچھے ہے۔