ملتان سلطانز کو دھچکا: دھانی پی ایس ایل سے باہر، الیاس سکواڈ میں شامل

ملتان سلطانز کو دھچکا: دھانی پی ایس ایل سے باہر، الیاس سکواڈ میں شامل

دھانی دائیں ہاتھ کی انگلی میں فریکچر کی وجہ سے پی ایس ایل سے باہر ہوئے، ملتان سلطانز نے ان کی جگہ نوجوان فاسٹ باؤلر محمد الیاس کو سکواڈ میں شامل کر لیا۔

محمد الیاس اس سے قبل بھی ملتان سلطانز کا حصہ رہ چکے ہیں، وہ ٹورنامنٹ کے بقیہ میچوں میں ملتان سلطانز کا حصہ ہوں گے۔

24 سالہ فاسٹ باؤلر نے اب تک 51 ٹی 20 میچز میں 58 وکٹیں حاصل کی ہیں۔