بابر کی میچ کے بعد اسٹیڈیم میں صفائی کرنے کی ویڈیو وائرل

بابر کی میچ کے بعد اسٹیڈیم میں صفائی کرنے کی ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے پہلے میچ کے بعد کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں بابر اعظم کو گراؤنڈ مین اور دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ گراؤنڈ کی صفائی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابر گراؤنڈ کی باؤنڈری کے پاس پڑی بوتلوں اور ٹشوز کو ڈسٹ بن میں ڈال رہے ہیں۔

دوسری جانب بابر کے عقب میں کھڑے کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے دیگر کھلاڑیوں کو بھی سٹیڈیم میں پڑے کچرے کو ڈسٹ بن کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔