مفت میچز دکھانے کی خواہش، نجم سیٹھی نےطلبہ کیلئے ٹکٹ کی قیمت آدھی کردی

Published On 16 February,2023 09:50 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کراچی سے تعلق رکھنے والے 18 سال سے کم عمر شائقین کرکٹ کے لیے ٹکٹ کی قیمت آدھی کرنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین کو کراچی سٹیڈیم آمد پر بچوں نے گھیرلیا اور پی ایس ایل میچز مفت دیکھانے کی درخواست کی، نجم سیٹھی نے مفت کی درخواست نہ مانی لیکن ٹکٹ کی قیمت آدھی کردی۔

نجم سیٹھی نے اعلان کیا کہ 16 سال سے کم عمر کے طالب علم آدھی قیمت پر ٹکٹس خرید سکتے ہیں ،یہ پیشکش ابھی صرف کراچی کے میچز کیلئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف طالب علموں کو آدھی قیمت پر ٹکٹس ملیں گے ساتھ آنے والوں کو نہیں ، میچ دیکھنے کے خواہش مند شائقین طالبعلم ب فارم دکھا کر آدھی قیمت پر ٹکٹ حاصل کر سکیں گے۔
 

Advertisement