کراچی کنگز کے لیے یہ جیت بہت ضروری تھی : شاہد آفریدی

کراچی کنگز کے لیے یہ جیت بہت ضروری تھی : شاہد آفریدی

پی ایس ایل 8 کے آٹھویں میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کی ٹیم اچھا میچ جیتی ہے، کراچی کنگز کو ابھی ایونٹ میں رہنا چاہیے، ابھی ٹورنامنٹ ہونے دیں، پھر سب کی کارکردگی دیکھیں گے۔

شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ ایک میچ پر کسی نوجوان کو نہ چڑھایا کریں، توقعات کا پریشر آجاتا ہے، ابھی کھیلنے دیں۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز نے ابتدائی 3 میچز میں شکست کے بعد پی ایس ایل کے آٹھویں میچ میں لاہور قلندرز کو 67 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی ہے۔