لاہور: (دنیا نیوز) لاہور پولیس نے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 8 کے لیے سکیورٹی پلان مرتب کر لیا۔
5ہزار سے زائد اہلکار پی ایس ایل کے موقع پر سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہوں گے، ان میں 11 ایس پیز، 34 ڈی ایس پیز اور 94 انسپکٹرز بھی شامل ہوں گے۔
ڈی آئی جی آپریشنز افضال کوثر کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں اورشائقین کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایلیٹ فورس کی 43، ڈولفن کی 107 اور پی آریو کی 58 ٹیمیں پیٹرولنگ کریں گی جبکہ ائیرپورٹ اور سٹیڈیم کے گردونواح سمیت مختلف مقامات پر ناکے لگائے جائیں گے۔
ڈی آئی جی آپریشنز افضال کوثر کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب سیف سٹی اتھارٹیز کے کیمروں سے بھی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔