کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے اسلام یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں شاٹ نہ لگنے پر اپنا بلا غصے میں زمین پر پٹخ دیا۔
پشاور زلمی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 157 رنز کا ہدف دیا ہے جس میں ٹیم کے کپتان بابر اعظم 58 گیندوں پر 75 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ اسلام آباد نے ہدف با آسانی حاصل کر لیا۔
تاہم بابر اعظم آخری اوور میں رومان رئیس کی گیند پر ہٹ نہ لگا سکے جس پر انہوں نے آخری گیند کے بعد غصے میں اپنا زمین پر دے مارا۔
He is hurting the most
— Cricket Pakistan (@cricketpakcompk) February 23, 2023
Proper team player#PZvIU #BabarAzam pic.twitter.com/8NhD9911ub
پشاور زلمی نے ٹورنامنٹ میں اب تک 4 میچز کھیلے ہیں جن میں سے اسے 2 میں کامیابی ملی ہے اور 2 میں شکست ہوئی ہے۔