لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 40 رنز سے شکست دیدی

Published On 26 February,2023 06:32 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پی ایس ایل 8 میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 40 رنز سے شکست دیدی۔

 لاہور قذافی سٹیڈیم میں ہونیوالے پہلے جبکہ پی ایس ایل 8 کے 15 ویں میچ میں لاہور قلندرزنے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے تھے، فخر زمان نےشاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 45 گیندوں پر 96 رنز بنائے۔

242 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 201 رنز بنا سکی ، صائم ایوب51 اور ٹام کوہلر کیڈمور54 سکور بنا کر نمایاں رہے۔

بابر اعظم 7، روومین پاول20، بھانوکا راجا پاکسے24، سعد مسعود16، جمی نیشام12 رنز جبکہ محمد حارث اور وہاب ریاض بغیر کوئی سکور بنائے پویلین لوٹ گئے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 5، زمان خان نے 2 جبکہ راشد خان اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

لاہور قلندر کی جانب سے مرزا طاہر بیگ 5 رنز بنا کر بولڈ ہوئے ، عبداللہ شفیق 75 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ سیم بلنگز 47 اور ڈیوڈ ویزے 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے 2 جبکہ روومین پاول نے ایک وکٹ حاصل کی۔

سکواڈ
لاہور قلندرز: فخر زمان، طاہر بیگ، سیم بلنگز، عبداللہ شفیق، حسین طلعت، سکندر رضا، راشد خان، ڈیوڈ ویز، شاہین آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، زمان خان

پشاور زلمی: بابر اعظم (کپتان)، محمد حارث، صائم ایوب، ٹام کوہلر کیڈمور، روومین پاول، بھانوکا راجا پاکسے، جمی نیشام، وہاب ریاض، سعد مسعود، ارشد اقبال، سلمان ارشاد