پشاور زلمی کیخلاف جیت کا کریڈٹ بیٹنگ کو جاتا ہے:شاہین شاہ آفریدی

Published On 26 February,2023 11:39 pm

لاہور(ویب ڈیسک) لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ جیت کا کریڈٹ بیٹنگ کو جاتا ہے ،عبداللہ شفیق نے شاندار اننگز کھیلی۔

پشاورزلمی کو شکست دینے کے بعد لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کی وکٹ گرین تھی پھر بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ٹھیک ثابت ہوا ،کوئی اور کپتان ہوتا تو شاید اس وکٹ پر پہلے بیٹنگ نہ کرتا ۔

انہوں نے کہا ہماری باﺅلنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ لائن بھی بہترین ہے اور عبداللہ شفیق کے آنے سے اس میں مزید بہتری آگئی ہے ، آج کے میچ میں فخرزمان نے بھی بھرپور کھیل کا مظاہرہ کیا ۔

لاہور قلندرز کے کپتان کاکہنا ہے کہ ٹورنامنٹ میں شامل تمام ٹیمیں مضبوط ہیں ، آج کے میچ میں ہم نے 241 سکور کیا اس کے باوجود ایک موقع پر ایسالگ رہا تھا جیسے یہ سکور بھی چیز ہوجائے گا ۔
 

Advertisement