اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا دھچکا، ٹائمل ملز پی ایس ایل سے دستبردار

اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا دھچکا، ٹائمل ملز پی ایس ایل سے دستبردار

ذرائع کے مطابق ٹمال ملز انگلینڈ میں ٹریننگ کے دوران انجری کی وجہ سے پی ایس ایل میں شرکت سے محروم ہو گئے ہیں اور بتایا جارہا ہے کہ کرکٹر کی پرانی انجری دوبارہ بگڑ گئی ہے۔

ٹائمل ملز نے اسلام آباد کو آخری پانچ میچز کے لیے 27 فروری کو جوائن کرنا تھا، اس کے علاوہ اسلام آباد کے نوجوان فاسٹ بولر ذیشان ضمیر بھی فٹنس مسائل کا شکار ہیں۔

دوسری جانب کولن منرو نے فٹنس ٹیسٹ کلیئر کرلیا اور وہ اگلے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے، خیال رہے کہ منرو کو لاہور کے خلاف میچ میں گیند لگی تھی جن کی اب ایکسرے رپورٹ کلیئر آئی ہیں۔