کرکٹ پرفارمنس کا شادی سے کوئی تعلق نہیں: شاداب خان

Published On 03 March,2023 09:01 am

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اسلام آباد یونائٹیڈ کے کپتان شاداب خان نے لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں غلطیوں کا اعتراف کر لیا۔

شاداب خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پچھلا میچ ون سائیڈڈ ہارے ہیں، غلطیاں کی تھیں، جس طرح کی کرکٹ ہم کھیل رہے ہیں اس میں ایسا ہوتا ہے۔

یونائیٹڈ کے کپتان نے کہا کہ ہم اپنی کرکٹ کا انداز نہیں بدلیں گے، جب آپ پلیئرز سے کہتے ہیں کہ بلاخوف جارح انداز اپناؤ تو نتیجہ خلاف آسکتا ہے۔

کراچی کی پے در پے شکست پر شاداب نے کہا کہ کراچی سٹرگل کررہا ہے، مگر وہ کم بیک کرسکتا ہے، ہمیں اپنی بہترین کرکٹ کھیلنا ہو گی، جب مارڈرن ڈے کرکٹ کھیلتے ہیں تو تحمل اور برداشت بھی ضروری ہے۔

شاداب خان نے شادی کے بعد کارکردگی سے متعلق سوال پر جواب دیا کہ پرفارمنس کا شادی سے تعلق نہیں، ثقلین مشتاق ابھی بھی "ثقی بھائی" ہیں، کوشش ہے کہ تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بناؤں۔

 

Advertisement