پہلے بیٹنگ پر جانے کا مقصد یہ تھا ہر گیند کے حساب سے بیٹنگ کروں: شاہین آفریدی

Published On 03 March,2023 10:39 am

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا ہےکہ ان کا پہلے بیٹنگ پر جانے کا مقصد یہ تھا کہ ہر گیند کے حساب سے بیٹنگ کریں۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دینے پر شاہین نے ٹیم کو مبارکباد دی اور تماشائیوں سے تشکر کا اظہار کیا۔

دوسری جانب شکست پر گلیڈی ایٹرز کے نوین الحق نے کہا کہ 150 رنز بنائے جاسکتے تھے اور بیٹنگ اچھی کرنی چاہیے تھی۔

لاہور قلندرز کے ڈیوڈ ویزے نے کہا کہ لاہور کے تینوں میچز میں ہاؤس فل رہا جو کہ ناقابل یقین ہے، پی ایس ایل سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے۔
 

Advertisement