کوئٹہ گلیڈی ایٹر بطور ٹیم رواں ایڈیشن میں اچھا نہیں کھیلی : نسیم شاہ

کوئٹہ گلیڈی ایٹر بطور ٹیم رواں ایڈیشن میں اچھا نہیں کھیلی : نسیم شاہ

کراچی کنگز کیخلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس میں نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں باؤلنگ کے لیے سازگار پچ کنڈیشنز نہیں تاہم سازگار کنڈیشنز نہ ہونے کے باوجود اچھی باؤلنگ کے بعد نمبر ون بنا جاسکتا ہے، افسوس ہوا پنڈی میں شائقین ہمیں سٹیڈیم میں دیکھنے نہیں آئے، کراؤڈ سپورٹ کرے تو کھلاڑی انجوائے کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ باؤلنگ میں بھی پارٹنرشپ ٹیم کے لیے فائدہ مند ہوتی ہے، افسوس ہے کہ محمد حسنین انجری کا شکار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاہین آفریدی کی انجری کے بعد ایشیا کپ میں نئی گیند کرنےکا موقع ملا، نئی گیند کرنے پر محنت کرتا ہوں، اب تک کامیابی ملی ہے۔