حارث رؤف کی بابر اعظم کو پی ایس ایل میں آؤٹ کرنے کی خواہش پوری

Published On 08 March,2023 11:24 am

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے حارث رؤف کی بابر اعظم کو پی ایس ایل میں آؤٹ کرنے کی خواہش پوری ہو گئی۔

گزشتہ دنوں پیسر حارث رؤف کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ بابر سے کہہ رہے تھے کہ کسی میچ میں انہیں پویلین بھیجنا چاہتے ہیں۔

گزشتہ روز لاہور قلندرز کے پشاور زلمی سے مقابلے میں حارث نے بابر کو ڈیوڈ ویزا کا کیچ بنوایا، البتہ وہ اس وقت تک نصف سنچری مکمل کر چکے تھے۔
 

Advertisement