پلیئنگ الیون سے باہر نیشم دوران میچ نیند کے مزے لیتے رہے

Published On 18 March,2023 10:45 am

لاہور:(ویب ڈیسک) پلیئنگ الیون سے باہر پشاور زلمی کے آل راؤنڈر جمی نیشم دوران میچ نیند کے مزے لیتے رہے۔

پی ایس ایل سیزن 8 کے دوسرے ایلمنیٹر کیلئے پشاوزلمی کی پلیئنگ الیون میں جگہ نہ بنا پانے والے جمی نیشم نیند کے مزے لیتے رہے۔

نیوزی لینڈ کے بیٹر کو ٹی وی پر سوتے ہوئے دکھایا گیا، اس وقت کپتان بابر اعظم بیٹنگ کر رہے تھے، تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہونے کے بعد دلچسپ تبصرے ہوتے رہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ جمی نیشم عالمی یوم نیند منارہے ہیں۔