وزیراعظم کی پی ایس ایل 8 کے شاندار اختتام پر فاتح ٹیم اور منتظمین کومبارکباد

Published On 19 March,2023 01:24 pm

اسلام آباد : (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں ایڈیشن کا شاندار اختتام پرفاتح ٹیم اور منتظمین کو مبارکباد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں ایڈیشن کا شاندار اختتام ہو گیا ہے ، ایونٹ کو کامیاب بنانے پر چیئرمین پی سی بی، سندھ اور پنجاب کے وزرائے اعلی، صوبائی انتظامیہ، پولیس اور شریک ٹیموں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے تماشائیوں کی بھی تعریف کی جنہوں نے اسے اپنی توانائی اور جوش سے متحرک رکھا۔

قبل ازیں ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور قلندرز کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی بلے بازی کو بھی خوب سراہا ہے ، انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ایک اور آفریدی ایسی پاور ہٹنگ کررہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 میں لاہور قلندرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو ایک رنز سے شکست دی تھی ۔


 

Advertisement