بنگلہ دیش کیخلاف سیریز، قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم ڈھاکہ پہنچ گئی

بنگلہ دیش کیخلاف سیریز، قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم ڈھاکہ پہنچ گئی

پاکستان انڈر 19کرکٹ ٹیم کل دوپہر سے پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم سعد بیگ کی قیادت میں بنگلہ دیش انڈر 19 کے خلاف 30 اپریل سے 17 مئی تک ایک ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔