واحد ٹی 20، پاکستان انڈر 19 ٹیم نے بنگلہ دیش کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

واحد ٹی 20، پاکستان انڈر 19 ٹیم نے بنگلہ دیش کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان انڈر19 ٹیم نے دورے کا واحد چار روزہ میچ 10 وکٹوں سے جیتا تھا جبکہ پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں 1-4 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

راجشاہی میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش انڈر19 نے پہلے بیٹنگ کی اور 5 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے، اوپنر جیشان عالم نے صرف 26گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے52 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی ۔

پاکستان انڈر19 کی طرف سے شامل حسین نے67 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرنے میں مدد کی ، عرفات منہاس نے 41 رنز سکور کیے ۔

کپتان سعد بیگ نے 24رنز بنائے، پاکستان انڈر19 نے آخری اوور کی پہلی گیند پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا، میزبان ٹیم کی طرف سے اقبال حسین نے 23رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔