آئی پی ایل: 5 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کرنیوالے آکاش مدھوال کے چرچے

آئی پی ایل: 5 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کرنیوالے آکاش مدھوال کے چرچے

آکاش مدھوال نے میچ میں 3.3 اوورز میں محض 5 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جس کے بعد انہیں شائقین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے، آکاش کی غیر معمولی کارکردگی کی بدولت ممبئی انڈینز نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 81 رنز سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کردیا۔

میچ میں آکاش مدھوال بھارتی کرکٹر جسپریت بمراہ کا آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کیلئے بنایا گیا بہترین باؤلنگ فگرز کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا، بمراہ نے 2022ء میں کلکتہ نائٹ رائڈرز کے خلاف 5 وکٹیں 10 رنز دے کر حاصل کی تھیں۔