لندن : ( ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان برطانیہ میں جاری ٹی 20 بلاسٹ میں سسیکس کی جانب سے ڈیبیو میچ میں انجری کا شکار ہو گئے۔
سمرسیٹ کے خلاف میچ میں ٹام کوہلر کیڈمور کا کیچ پکڑنے کے دوران شاداب کی ساتھی فیلڈر ناتھن میک اینڈریو کے ساتھ شدید ٹکر ہوئی جس کی وجہ سے میچ 10 منٹ رکا رہا اور بعدازاں سسیکس کے میڈیکل سٹاف نے گراؤنڈ میں طبی امداد دے کر دونوں کھلاڑیوں کو کھڑا کیا۔
سسیکس کے ہیڈ کوچ پال فبریس کے مطابق شاداب خان کی مانیٹرنگ جاری ہے، وہ بہتر ہیں ان کی گردن میں تکلیف ہے ۔
دوسری جانب ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نروس اور کنکشن کی وجہ سے احتیاط کی گئی ، یہ بد ترین صورتحال بھی ہو سکتی تھی لیکن کھلاڑی اب بہتر ہیں۔