نجم سیٹھی کا تجویز کردہ بورڈ آف گورنرز مسترد، پی سی بی نے نیا تشکیل دے دیا

نجم سیٹھی کا تجویز کردہ بورڈ آف گورنرز مسترد، پی سی بی نے نیا تشکیل دے دیا

ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی کا تجویز کردہ پی سی بی کا بورڈ آف گورنرز مسترد کردیا گیا، پاکستان کرکٹ بورڈ کےنئے چیئرمین کا انتخاب 28 جون کو ہوگا۔

نئے گورننگ بورڈ میں لاڑکانہ، ڈیرہ مراد جمالی، حیدرآباد، بہاولپور ریجن شامل نیشنل بینک، سٹیٹ بینک، سوئی ناردرن، سوئی سردرن شامل ہیں۔

ذکاء اشرف اور مصطفی رمدے پہلے ہی گورننگ بورڈ کے لئے نامزد ہیں، دونوں کا نام وزیراعظم شہباز شریف نے تجویز کیا، پی سی بی کے الیکشن کمشنر نے گورننگ بورڈ کے ناموں کا اعلان کیا۔