ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 2 ستمبر کو کھیلے جانے کا امکان

Published On 19 July,2023 11:00 am

لاہور: (دنیا نیوز) کرکٹ ایشیا کپ 2023ء میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 2 ستمبر کو کھیلے جانے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ 2023ء کے اہم میچ میں دونوں ٹیمیں 2 ستمبر کو کینڈی میں مد مقابل ہوں گی، ایشیا کپ 2023ء کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان آج کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان اور سری لنکا میں کھیلا جانا ہے، ایونٹ کے 4 میچز پاکستان جبکہ بقیہ 9 میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔