شاہین آفریدی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لیں گے: ویوین رچرڈز

شاہین آفریدی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لیں گے: ویوین رچرڈز

سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم انسٹا گرام پر جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں ویوین رچرڈز نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے شاہین شاہ آفریدی کو پاکستان میں دیکھا ہے، میں نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران اس کے ساتھ وقت گزارا ہے۔

ویوین رچرڈز کا مزید کہنا ہے کہ میں نے شاہین شاہ آفریدی کو بہت آگے بڑھتے ہوئے دیکھا ہے، وہ ایک پرعزم کھلاڑی ہے اور وہ میرا پسندیدہ کھلاڑی ہے۔