ممبئی: (ویب ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے لیے بھارت نے اپنے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کا اعلان کیا گیا۔
ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی، شبمن گل، شریاس ائیر، ایشان کشن اور کے ایل راہول شامل ہیں۔
اس کے علاوہ نائب کپتان ہاردیک پانڈیا، سوریا کمار یادیو، رویندرا جڈیجا اور کلدیپ یادیو بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔
ورلڈ کپ کے لیے شاردل ٹھاکر، اکشر پٹیل، جسپریت بمراہ، محمد شامی اور محمد سراج بھی حصہ ہیں۔
— BCCI (@BCCI) September 5, 2023
واضح رہے کہ رواں برس ہونے والا ون ڈے ورلڈکپ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہونے جارہا ہے، ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا، پاکستان اور بھارت کا میچ 14 اکتوبر کو نریندر مودی سٹیڈیم میں شیڈول ہے۔